قلات:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات، شاہ مردان میں 19 نومبر کو تقریباً دوپہر 2 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں جانی نقصان ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جدید ہتھیاروں سے لیس مسلح افراد نے مختلف اطراف سے قابض فورسز کی چوکی پر شدید نوعیت کا حملہ کیا، جس کی وجہ سے چوکی مکمل تباہ ہوئی جبکہ متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
یاد رہے قابض پاکستانی فورسز پر اس نوعیت کے حملے بلوچ آزاد پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں۔ تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔















