Homeخبریںقلات میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے...

قلات میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے قلات میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے جمعہ اٹھارہ اگست کو قلات اور منگچر کے درمیان مہلبی ہوٹل کے قریب پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ قافلے میں شامل ایک ٹرک شدید حملہ کی زد میں آیا، جس سے قابض فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version