چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںقلعہ سیف اللہ میں پاکستان آرمی کی چاؤنی پر حملہ، چھ حملہ...

قلعہ سیف اللہ میں پاکستان آرمی کی چاؤنی پر حملہ، چھ حملہ آور داخل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پشتون اکثریتی شہر قلعہ سیف اللہ میں رات گئے مسلح حملہ آور پاکستان آرمی کی چاؤنی میں جا گھسے، ہلاکتوں کی اطلاع۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پشتون مجیورٹی شہر قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں واقع پاکستان آرمی کی چاؤنی میں رات گئے 2 بجے مسلح حملہ گھس گئے۔

سی سی ٹی پوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں چھ حملہ آور بھاری اسلحہ کے ساتھ چاؤنی میں گھستے دیکھے جاسکتے ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق حملہ آوروں کی داخلے کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے اور دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکوں سے اڑا دیا۔

مقامی سطح پر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ابتک 16 اہلکاروں کی ہلاکت اور 40 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں جب کہ دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں جب کہ بڑی نقصان دو حملہ آوروں کے خود کو دھماکے سے اڑا پر ہوا۔

دوسری جانب تحریکِ جہاد (پاکستان) نامی مزہبی تنظیم نے واقعے کی زمےداری قبول کرتے ہوئے میڈیا کو بیان جاری کردیا ہے۔

تنظیم کے ترجمان ملا محمد قاسم نے دعوی کیا کہ انکے جنگجوہ چاؤنی میں داخل ہوچکے,ایک جنگجوہ نے خود کو اڑا دیا باقیوں نے چاؤنی کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ترجمان کے دعوے کے بقول پاکستان آرمی کے اہلکار چاؤنی کی دیواروں کو بارود سے گراکر بھاگ رہے جبکہ 40 مردار اہلکاروں کی لاشیں جنگجوہوں کے سامنے پڑی ہیں جنکے اسلحہ قبضے میں لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز