Homeخبریںقلعہ عبداللہ، 4 روز پرانی لاش برآمد، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں...

قلعہ عبداللہ، 4 روز پرانی لاش برآمد، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق

قلعہ عبداللہ (یواین اے) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 2مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان کے علاقے دولنگی سے 4 روز پرانی لاش برآمد کرلی گئی لاش کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لئے لیویز نے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا، دوسرے واقعے میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 1 نوجوان جاں بحق۔ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق شخص کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔

Exit mobile version