شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںقلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی

قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی

جس کے نتیجے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

زخمیوں کو میزئی اڈہ ہسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میں حبیب اللہ، عطا اللہ، محمد اشرف، کلیم اللہ اور عقل دین شامل ہیں۔ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز