بندر عباس (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز 4 جنوری اتوار کو قلعہ گنج میں واقع رمشک سے ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرنے کے بعد اسے قتل کرکے اس کی لاش رمشک کے آس پاس پھینک دیا ۔
جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ علیرضا نادری ولد دوست محمد کے نام سے ہوئی جو کہ قلعہ گنج کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح مسلح افراد نے جو دو کاروں میں سوار تھے، علی رضا کو رمشک شہر سے اغوا کرنے کے بعد اسے زدو کوب کرکے
چاقو کے وار سے قتل کر دیا
اور اس کی لاش کو سڑک کے کنارے پھینک دیا۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔