تربت (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے میری میں قمبر ولد طاہر کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تربت میں ان کے رشتہ داروں کے گھر سے لاپتہ کیا ۔
قمبر بلوچ کو 2 فروری 2024 رات گیارہ بچے تربت میں ان کے رشتہ دار کے گھر سے لاپتہ کیا گیا ۔
قمبر بلوچ بذات خود پنجگور پروم کے رہائشی ہیں جنہیں ایف سی ، سی ٹی ڈی اور سیول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا جو تاحال لاپتہ ہیں ۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں قابض پاکستان کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کرنا تسلسل سے جاری ہے ۔
بلوچستان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ لاپتہ کردیئے گئے ہیں ۔ عوامی سطح پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بہت سے مظاہرے کیے گئے لیکن کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ۔