کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ قومی تحریکِ آزادی کے دیرینہ جہدکار علی جان مری دل کا دورہ پڑھنے سے انتقال کرگئے تفصیلات کے مطابق بلوچ قومی تحریک آزادی کے دیرینہ جہدکار نیو کاہان کے رہائشی علی جان مری ولد رحیم بخش آج بمورخہ 30 مارچ کو افطاری کے بعد دل کا دورہ پڑھنے سے وفات پاگئے۔
علی جان مری بلوچ قومی جدوجہد کے شروعاتی دنوں سے تحریک سے منسلک اور آزادی پسند رہنماؤں کے ہمگام رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی جان مری شہید بالاچ مری کے ساتھ بھی جدوجہد کرچکے، اس کے علاوہ شہید سدو مری سمیت مختلف اہم آزادی پسندوں کے ساتھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نماز جنازہ آج بروز 31 مارچ کو نیو کاہان میں ادا کیا جائے گی۔