کراچی (ہمگام نیوز) نجی ہسپتال میں زیرِ علاج بلوچ قومی زبان کے کلوگار و موسیقار استاد شوکت سفر عرصہ علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے تعلق رکھنے والے قومی گلوکار و موسیقار استاد شوکت سفر ایک عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے جو آج صبح انتقال کرگئے۔

استاد شوکت سفر نے قومی زبان میں انقلابی گانوں اور کمپوزنگ سے بھی کافی شہرت پائی تھی۔ استاد شوکت سفر کی ناگہانی موت بلوچ میوزک و موسیقی کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔