کوئٹہ (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خضدار، سوراب، قلات اور مستونگ کے بعد اب کوئٹہ میں داخل ہوتے ہی پولیس فورس مکمل طور پر لگا دی گئی ہے اور لانگ مارچ کا راستہ روک دیا گیا ہے۔
اس طرح کے غیر قانونی، غیر انسانی اور غیر آئینی طریقوں سے ریاست بلوچ قوم پر واضح کر رہی ہے کہ اس ملک میں ان کے کوئی شہری اور انسانی حقوق نہیں ہیں۔ ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ یہ لانگ مارچ مکمل طور پر پرامن اور لاپتہ افراد کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ہے ریاست ایک پرامن لانگ جو ریاستی جبر کے خلاف جاری ہے اسے ناکام بنانے کیلئے ہر طرح کے حربے استعمال کر رہی ہے۔ تمام انسان دوست اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس غیرانسانی عمل کے خلاف آواز اٹھائیں۔