اسلام آباد ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے ضمانتیں منظور کیں۔ بلوچ مظاہرین کی جانب سے مصدق خٹک ایڈوکیٹ،وکیل قیصر امام و دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

 اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔ پولیس افسر نے عدالت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 34 مظاہرین کو شناخت پریڈ کے لیے رکھا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل پولیس نے بلوچ لانگ مارچ کے شرکا کو گرفتار کیا تھا۔