شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے عید کے روز کیمپ لگائیں گے: وی...

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے عید کے روز کیمپ لگائیں گے: وی ایم پی ایس

کراچی (ہمگام نیوز) وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ “پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں سندھ سے لاپتہ ہونے والے تمام افراد کی رہائی کے لیے عید رات 4 بجے سے عید کے دن 4 بجے تک کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ سجاگی فورم اور وائس فار مسنگ پرسنز سندھ کی طرف سے 24 گھنٹے مسلسل احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔

 سندھ کے تمام سیاسی، سماجی، باشعور لوگوں اور قومی کارکنوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عید پر کراچی پریس کلب عید کی رات شام 4 بجے سے اگلے شام 4 بجے تک 24 گھنٹے کی علامتی بھوک ہڑتال کریں گے۔

اس سلسلے میں سندھ کے تمام لوگوں، وکلاء، ادیبوں، صحافیوں اور تمام قومی کارکنوں اور رہنماؤں کو اس احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز