پیر, جولائی 1, 2024
ہومخبریںلاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب آج شام ساڑھے پانچ بجے شہید...

لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب آج شام ساڑھے پانچ بجے شہید فدا چوک تا ڈی سی آفس ریلی نکالی جائےگی. دھرنا سے لواحقین کا اعلامیہ

تربت (ہمگام نیوز) کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین نے ڈی سی آفس کے سامنے دئے گئے دھرنا سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ آج شام ساڑھے پانچ بجے لواحقین کی جانب شہید فدا چوک تا ڈی سی آفس لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائےگی ـ

جہاں بلیدہ زامران سمیت ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین شامل ہونگے.یادرہیکہ اس وقت دس سے زائد لاپتہ افراد کے لواحقین گزشتہ تین دنوں سے دھرنا دیکر بیٹھے ہیں ـ

لواحقین نے سیاسی وسماجی تنظیموں اور انسان دوست عوام سمیت کیچ کے عوام سے گزارش کی کہ وہ اس احتجاج میں شامل ہوکر ہماری آواز کو مزید توانائی فراہم کریں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز