لاہور( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں جبری لاپتہ اور پہلے سے گمشدہ افراد کو سی ٹی ڈی کے ہاتھو جعلی انکاؤنٹر میں قتل کرنے کے خلاف تربت تا اسلام آباد نکالی گئی لانگ مارچ پر اسلام آباد پولیس کا لاٹھی چارج، تشدد اور ڈاکٹر مہرنگ بلوچ سمیت دیگر خواتین اور بچوں کی گرفتاری کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی لاہور نے ریلی نکال کر احتجاج کیا۔

یہ احتجاج بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آئی ایس بی پولیس کے ہاتھوں مظاہرین پر حملے اور گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تھا احتجاج میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور بلوچ نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔