لندن(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق پی ٹی ایم کے یو کے زون کے ساتھ ساتھ، افغان مطالعاتی سنٹر کے بانی و ڈائریکٹر وارث وزیری نے بھی میر تاج مححمد سرپرہ اور دوسرے بلوچوں کی پاکستان کے ہاتھوں گشمدگی کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔
میر تاج مححمد سرپرہ اور دوسرے بلوچوں کی پاکستان کے ہاتھوں گمشدگی کے خلاف لندن میں احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری رہا ۔
یہ احتجاج گزشتہ روز میر تاج مححمد کی اہلیہ نے شروع کیا جو کہ پانچ روز تک دن رات جاری رہے گا ۔
آج احتجاج کا تیسرا دن تھا جس میں پشتون تحفظ موومنٹ یو کے زون کے ممبر ڈاکٹر سید عالم محسود، فضل خان ایڈوکیٹ، ۔
اور دوسرے دوستوں کے علاوہ افغان مطالعاتی سینٹر کے بانی و ڈائریکٹر وارث وزیری نے بھی شرکت کی اور بلوچ قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا اعلان کیا ۔