لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ (FBM) 13 نومبر کو بلوچ شہدا کی یاد میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ اس دن کو بلوچ قوم اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال بطور یومِ شہدائے بلوچ مناتی ہے۔
پروگرام 13 نومبر کو دن 2 بجے سے شام 5 بجے تک ، لندن میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر بلوچ شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا جائے گا، اور اس عہد کی تجدید کی جائے گی کہ آزاد بلوچستان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا، اس پروگرام کے توسط سے ہم تمام دنیا کو بتائیں گے کہ بلوچ چاہے بلوچ سرزمین پر کھینچی ہوئی غیر فطری سرحدوں کے کسی بھی جانب شہید کئے جائیں وہ بلوچ سرزمین کے ہی فرزند کہلائے اور یاد کئیے جائیں گے۔
فری بلوچستان موومنٹ نے یوکے میں مقیم تمام بلوچ افراد کے ساتھ ساتھ دیگر مظلوم اقوام سے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے، تاکہ مل کر شہدا کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے اور ان کے مشن کو زندہ رکھا جا سکے۔