اوتھل(ہمگام نیوز)لومز یونیورسٹی اوتھل سے دو ویگو گاڑی سوا ر نامعلوم مسلح افراد نے سیکنڈ سمسٹر کے طالبعلم سمیر بلوچ کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لومز یونیورسٹی اوتھل سے مسلح افراد نے طالب علم سمیر بلوچ کو جبری اغواء کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے، طلباء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

سیاسی و سماجی کارکنوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سمیر بلوچ کی جبری اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فی الفور باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثناء بلوچ وائس فار جسٹس کے جاری بیان میں طالب علم سمیر بلوچ کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایک سازش کے تحت بند کرنے اور طلباء کی تعلیمی سال ضائع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

گزشتہ شب اوتھل یونیورسٹی پر ریاستی اداروں نے دھاوا بول کرکے شدید فائرنگ اور شیلنگ کرکے متعدد طلباء کو زخمی کئے اور 50 سے زائد طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے جبری لاپتہ کئے گئے طالب علم سمیر بلوچ کو بازیاب اور تمام گرفتار طلباء کو فی الفور رہا کرکے یونیورسٹی کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔