Oplus_131072

مازندران(ہمگام نیوز ) بروز جمعرات کو مازندران کے شہر نکہ میں سرد ہتھیاروں سے لیس مسلح افراد اور ایک بلوچ شہری کے درمیان زبانی جھگڑے کے بعد اسے کئی چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا ۔

 جانبحق ہونے والے اس بلوچ شہری 30 سالہ “جمشید نہتانی ولد غلام ہے جو کہ ساکن زاہدان ہے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صبح 6 بجے کے قریب سرد ہتھیاروں سے لیس متعدد افراد کا ایک بلوچ شہری کے ساتھ زبانی جھگڑا ہوا جو حال ہی میں مازندران کے علاقے نکہ میں اپنے بھائی سے ملنے گیا تھا۔ مسلح افراد نے اس پر سرد ہتھیاروں سے کئی وار کیے جو کہ شدید زخمی ہوا جبکہ شدت زخم کی وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔