مازندران(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق دسمبر کے آخر میں صوبہ مازندران کے شہر ساری سے قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی نے گیارہ بلوچ مزدوروں کو ان کی کام کی جگہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

 ان گرفتار شہریوں میں سے ایک کی شناخت 20 سالہ عصمت اللہ داؤدی ولد غلام سخی جو کہ زاہدان سے ہے، اور دیگر شہریوں کی شناخت رپورٹ لکھے جانے تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

 واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل ساری انٹیلی جنس سیکیورٹی فورسز نے چینی باغات میں واقع ان بلوچ مزدوروں کے ہاسٹل پر چھاپہ مار کر گیارہ بلوچ مزدوروں کو گرفتار کیا تھا۔

 رپورٹ موصول ہونے تک ان بلوچ شہریوں کی گرفتاری کی وجہ اور ان پر عائد الزامات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔