کوئٹہ (ھمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے ماہل بلوچ کے اعترافی ویڈیو بیان کے ردِعمل میں کہا ہے کہ ‏بلوچستان میں ‎سی ٹی ڈی کی اکثر کاروائیاں مشکوک رہی ہیں اس لیے ماہل بلوچ پر لگائے گیے الزامات کو مسترد کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بلوچ خاتون سے دورانِ حراست اعترافی بیان زور و زبردستی لیاگیا ہے۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ اب یہ ‎ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی اخلاقی زمہ داری بنتی ہے کہ ماہل واقعہ اور بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی دیگر کاروائیوں کے حوالے ایک فیت فائنڈنگ مشن تشکیل دے اور غیر جانبدار رپورٹ جاری کرکے اپنی زمہ داری پوری کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ماہل بلوچ واقعہ اور سی ٹی ڈی کے دیگر کاروائیوں کا از خود نوٹس لیں اور تحقیقات کراکے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔