شال (ہمگام نیوز ) بلوچ رہنماء عبدالنبی بنگلزھی نے بلوچ قومی شاعر مبارک قاضی کی ناگہانی موت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا مبارک قاضی کی ناگہانی موت سے بلوچ قوم رنجیدہ ہے انھیں بلوچ تاریخ میں اپنی قومی خدمات اور شاعری کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جاے گا۔
انھوں نے کہا مبارک قاضی نے اپنی زندگی میں قید و صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے نظریات سے منحرف ہونا گوارا نہیں کیا۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔