{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

شال(ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چئیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محمد حیات مینگل اور شاہ فیصل مینگل کے جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کرکے جمع کردی ہے ۔

 انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ محمد حیات مینگل ولد شاہ نظر خان کو فورسز نے رواں سال 22 مئی کو پڑنگ آباد مستونگ سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور شاہ فیصل مینگل ولد جان محمد کو فورسز نے 5 فروری 2022 کو نوشکی بازار سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہےاور خاندان کو انکے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہیں ۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ تنظیمی سطح پر انہیں یقین دھانی کرائی گئی کہ محمد حیات اور شاہ فیصل کے کیس کو کمیشن اور حکومت کو فراہم کرنے کے ساتھ اسکے باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

 نصراللہ بلوچ نے کہا ہےکہ رواں سال جبری گمشدگیوں میں تیزی لائی گئی ہے لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے اور انکی مسخ شدہ لاشیں بھی ملنے کی واقعات وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ساتھ رپورٹ ہوئی ہیں ، جو باعث تشویش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے جاری کردہ اپنا بیان میں کہاہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے، انکی مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے سلسلے کو روکا جائے ۔ ان ماورائے آئین اقدامات اور انسانیت سوز مظالم میں ملوث کرداروں کو انصاف کے کہٹرے میں لایا جائے اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین تحت حل کرنے کے حوالے سے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔