زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق سوموار کو جالک شہر کے علاقے گلشن میں قابض ایرانی پولیس نے ایک گاڑی کو بغیر روکے اور وارننگ دیے براہ راست فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس اہلکار اس مقام پر پہنچے تو مقامی لوگوں نے احتجاج کیا تو پولس فوراً وہاں سے نکل گیا ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 26 سالہ مہران نصرتزہی ولد یونس ہے اور سکنہ کشان ہے ۔

  رپورٹ کے مطابق پولیس نے جو افغانستان کی لائسنس پلیٹوں والی ملٹری ٹویوٹا لینڈ کروزر گاڑی میں سوار تھے، بغیر رکے اور پیشگی وارننگ دیے جالک کے قریب ایک چلتی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کر دی، اس میں سوار ایک شخص زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس جب اس مقام پر پہنچا تو مقامی افراد نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور پولیس کو جانے سے روک دیا لیکن مقامی معتبرین کے بھروسے پر پولیس کو چھوڑ دیا جو کہ فوراً مزکورہ جگہ سے بھاگ گئے ۔

دریں اثنا بروز سوموار کو تھانہ بارہویں کے پولیس اہلکاروں نے زاہدان شہر کے علاقے کوثر میں ایک گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے اس پر براہ راست فائرنگ کی جس سے گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی اس نوجوان کی شناخت 18 سالہ نادر رخشانی ولد ظاہر ساکن زاہدان ہے ۔