جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںمستونگ، پک اپ گاڑی الٹنے سے 12 افراد زخمی

مستونگ، پک اپ گاڑی الٹنے سے 12 افراد زخمی

مستونگ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ لکپاس کے قریب پک اپ گاڑی ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا، جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمیوں میں نور احمد، جعفر خان، امام حسن، عنایت، احمد، امام حسن، منظور احمد، مولا بخش، عبداللہ، علی محمد، نیاز علی، فضل الرحمن شامل ہیں، تمام زخمی افراد کا تعلق منگچر سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز