Oplus_131072

مستونگ (ہمگام نیوز) مستونگ کے علاقے کلی کو نگڑھ میں گئیں لوڈ شیڈنگ اور پریشر کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو بھائی عبد الرزاق لہڑی اور حافظ عبد المالک لہڑی جان بحق ہو گئے ۔ گیس کی کمی اور پریشر میں خلل کے سبب یہ دونوں بھائی گئیں کے دھوئیں میں دم گھٹنے کے باعث اپنی زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ جان بحق ہونے والوں میں عبد الرشید مستونگ بیکری والے اور شیر احمد لہڑی شامل تھے، جب کہ یہ فرید لہڑی کے بھائی اور سفر خان لہڑی کے سالے تھے ۔