مستونگ (ہمگام نیوز) مستونگ دشت کے علاقے مرو سے قابض پاکستانی فورسز نے سمیع کرد ولد در محمد نامی نوجوان کو کو انکے چچازاد بھائی کے ساتھ اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
مزید رپورٹس کے مطابق بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز نے اپنے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سمیع کرد ولد درمحمد کو فورسز نے گزشتہ ماہ 9 نومبر کو انکے چچا زاد بھائی کے ہمراہ حراست میں لیا تھا تب سے وہ لاپتہ ہیں ۔