Homeخبریںمستونگ میں دو قبائل میں تنازعہ،تین خواتین سمیت چار افراد زخمی

مستونگ میں دو قبائل میں تنازعہ،تین خواتین سمیت چار افراد زخمی

مستونگ (ہمگام نیوز) کھڈکوچہ کے علاقے میں دو قبائل کے درمیان تنازعہ، تنازعہ کے بعد ایک فریق کا دوسرے فریق کے گھروں پر حملہ، ایک مرد اور تین خواتین زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے بزگری قبیلے کے ہیں۔

 واقعے کے بعد اہل علاقہ اور متاثرہ برادری کے لوگوں نے واقعے کے خلاف کھڈکوچہ تحصیل کے مقام پر قومی شاہراہ کو احتجاجاً بلاک کردیا۔ اور اپنے زخمی افراد کے ہمراہ روڈ پر دہرنا شروع کیا۔

متاثرہ برادری کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں پر مخالف فریق نے حملہ کیا اور فائرنگ کی جس سے ہمارے خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

انکے بقول ہم نے کھڈکوچہ لیویز انتظامیہ کو اطلاع بھی کی مگر دو گھنٹے گزرنے کے باوجود لیویز انتظامیہ کارروائی سے گریزاں ہے، اب ہم انصاف کیلئے اپنے زخمی افراد کے ہمراہ روڈ پر نکل آئے اور روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہوگئے۔

مظاہرین نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Exit mobile version