دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںمستونگ میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، کوئٹہ میں ٹریفک...

مستونگ میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی

کوئٹہ ،مستونگ (ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مستونگ کےتحصیل دشت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، زرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر سول ہسپتال مستونگ منتقل کردی۔ زرائع کا کہنا تھا کہ فوری طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی، مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دریں اثنا کوئٹہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 8افرادزخمی ہو گئے۔ پو یس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے نواحی علا قے کچلاک میں مسافر بس اور اسکول وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور عامر، حسین خان، مزمل خان، صبور، سلیم شاہ، عمران شاہ، حسن زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کوفوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز