مستونگ (ہمگام نیوز) نامعلوم مسلح افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کرکے مقامی پولیس اہلکار کو قتل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق مستونگ کے کلی کاریز سور میں انسداد پولیو مہم کیلئے سرگرم ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ٹیم کی حفاظت پر معمور پولیس کا مقامی اہلکار شہزاد احمد ولد عبدالقدوس جاں بحق ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق اہلکار کے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر ڈی سی آفیس کے سامنے دھرنا دیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
سڑک بند ہونے کے باعث گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی لاش کو غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا اور فورسز نے مقامی سطح پر قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔