کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ آپریشن ختم، 14 اہلکار اور چھ حملہ آور ہلاک،خاتون سمیت 6 کے زخمی ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے جانے والے تازہ دعوے کے مطابق 12 مئی کی شام کو جاری مسلم باغ کلیئرنس آپریشن اختتام پذیر ہوا ہے۔

دعوے کے مطابق آپریشن کے دوران ایف سی کمپاؤنڈ میں گھس جانے والے چھ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

دعوے کے مطابق مسلم باغ کلیئرنس آپریشن میں ایک شہری سمیت فورسز کے سات اہلکار اور ایف سی کمپاؤنڈ میں گھسنے والے چھ حملہ آور ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ خاتون سمیت 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضع رہے کہ 12 مئی کی رات گئے 2 بجے قعلہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں قائم پاکستان آرمی کی چاؤنی میں یہ چھ مسلح حملہ آور گھسے تھے جسے 32 گھنٹے بعد کلیئر قرار دیا گیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر مسلح حملہ آوروں کے حملے میں نائب صوبیدار آصف سمیت 14 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کو 30 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا ہے جس میں ہلاک اہلکاروں کی شناخت درجِ زیل ہے۔

1 نائب صوبیدار آصف

 2- حوالدار ندیم

 3- حوالدار رشید

4- لانس نائیک فہیم

 5- لانس نائیک سعید بابر

6- حوالدار رحیم

7- حوالدار عرفان

8- نائیک امین

 9- سپاہی طلحہ

10- لانس نائیک مناف

11- شاہان ماشی

 12- صابر ماشی

 13- سورت خان

 14 سویلین غلام فرید بھٹی

ذرائع کے مطابق 30 گھنٹے سے زائد کے عرصے سے جاری اس آپریشن کے دوران حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں جب کہ ایف سی کی چاؤنی کو کلریئر قرار دیا گیا ہے۔