مشہد(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے مشہد کی وکیل آباد جیل میں پھانسی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مشہد کی وکیل آباد جیل میں سزائے موت کے ایک بلوچ قیدی 25 سالہ علیرضا سرگلزہی ولد غلام نبی کو پھانسی دے دی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق 2022 میں علی رضا کو منشیات سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جب قابض ایرانی فورسز نے مشہد کے علاقے تاجیر ​​آباد میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا تھا ۔ جبکہ کچھ عرصے بعد اسے ضمانت پر جیل سے رہا کیا گیا تھا اور کچھ عرصے کے بعد اسے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 اس کی دوبارہ گرفتاری کے بعد اسے مشہد کی اعدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔

 واضح رہے کہ اپنے والد کی وفات کے بعد علیرضا اپنے بھائی اور والدہ سمیت خاندان کے سربراہ تھے اور ان کا کوئی جبکہ کہا جاتا ہے اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔