کوئٹہ (ھمگام نیوز) ڈیرہ اللہ یار میں مختلف واقعات میں 7افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کی جمالی بائی پاس کے مقام پر دو گروپوں میں معمولی تنازع کے باعث لڑائی جھگڑے کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

جبکہ بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے، ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی پولیس نے دونوں واقعات کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

وندر میں رکشہ ڈرائیور نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر رسی سے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس، متوفی پھٹان کالونی کا رہائشی تھا۔

خضدار میں پولیس کے مطابق کھٹان میں ایک گھر کے قریب دستی بم پھٹا ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون معمولی زخمی ہوگئی ہیں ۔

 زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ تاہم دھماکہ کے نوعیت بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔

ادھر خضدار ، تحصیل زہری سے لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم پھٹنے سے ایک نوجوان زخمی ہوا ہے ۔

ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر باپ بیٹا ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیان شب ژوب کے علا قے خشت بھٹیوں میں باپ بیٹا تیز بارش کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر ایک شخص کی لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دوسرے کی تلاش جا ری ہے ۔