Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان میں خضدار کی تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد کی...

مقبوضہ بلوچستان میں خضدار کی تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ 4 افراد جاں بحق

خضدار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خضدار کی تحصیل زہری میں گُڈ میدان بدوکُشت میں پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق جتک قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ لاشیں لیویز نے اپنی تحویل میں لیکر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجوہات پتہ نہ چل سکیں اور نہ ہی ملزمان کا کوئی سراغ مل سکا۔

Exit mobile version