ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی آرمی کے بلوچستان کے فضاؤں میں جنگی جہازوں کا گشت تسلسل کے ساتھ جاری ہے ، گزشتہ روز اتوار 25 دسمبر کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانشہر اور اس کے آس پاس کے دیہی علاقوں کے آسمان پر فوجی ہیلی کاپٹر مسلسل پرواز اور گشت کر رہے ہیں۔

 حالیہ ہفتوں میں قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب کی جانب سے بلوچستان میں فوجی مشقوں کے انعقاد کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کی فضا مزید تیز ہوگئی ہے جس کے بعد نگرانی کرنے والے ڈرونز کے ساتھ فوجی گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی گشت کررہے ہیں۔