جیونی (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقہ جیونی میں قابض پاکستانی فورس کوسٹ گارڈ پر ایک ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج 1 بجے کے بعد گوادر کے علاقہ جیونی، گرلز ہائی اسکول کے مقام پر پاکستانی فورسز کو IED سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ پاکستانی فورس کوسٹ گارڈ کی گاڑی کے گزرنے کے دس منٹ بعد دھماکہ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کے باعث مذکورہ فوج کی گاڑی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

تاہم عین واقعہ کے وقت دو راہ گیروں میں سے ایک دھماکے کے زد میں آکر جان بحق ہوا ہے جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوا ہے۔

زرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہیں ۔

علاقائی زرائع یہی خدشات ظاہر کررہے ہیں کہ پاکستانی فورسز کی گاڑی پر جیمر نصب تھا۔ جس کی باعث ان کی گاڑی گزرنے کے چند لمحے بعد دھماکہ کا واقع پیش آیا ہے اور بدقسمتی سے مذکورہ دو راہ گیر دھماکے کی زد میں آکر ایک عین موقعے پر جان بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دن پاکستانی ریاست کی جانب سے نام نہاد انتخابی عمل کے خلاف بلوچ آزادی پسند تنظیمیں مسلسل حملے اور دھماکے کرتے آرہے ہیں اور جس کی وجہ سے انتخابی عمل بری طرح متاثر ہوگیا ہے اور بلوچستان میں مجموعی طور پر پولِنگ ٹرن آؤٹ بہت کم رہا ہے۔