میناب(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج صبح کے وقت میناب جیل میں قتل کے الزام میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میناب(مین آپ) جیل ایک بلوچ قیدی 32 سالہ یوسف احمدی ولد قاسم کو قتل کے الزام میں صبح کے وقت پھانسی دی گئی ۔ جو کہ میناب کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
مزید اطلاع کے مطابق یوسف کو 2018 میں میناب میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے ایرانی فوجداری عدالت میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جبکہ گزشتہ روز اس کے اہلخانہ سے ان سے آخری بار ملاقات کرایا گیا تھا
۔