کیچ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مند میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، جبکہ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہیں ـ

تفصیلات کے مطابق دھماکہ مند بلو میں بوائز ہائی اسکول کے قریب پیش آیا ہے جو کہ ممکنہ الیکشن پولنگ اسٹیشن بتایا جارہا ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

واضح رہے مقبوضہ بلوچستان میں گزشتہ چند دنوں سے پاکستانی پارلیمانی سیاست دان و ان کے دفاتر و پولنگ اسٹیشنز بلوچ آزادی پسندوں کے لگاتار نشانے پر رہے ہیں تاہم آج کے اس حملے کی زمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے