شال(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 13 دسمبر بروز جمعہ 4 بج کر 40 منٹ پر مند کے علاقے چکاپ میں گھات لگا کر دشمن فورسز کے دو ویگو گاڑیوں کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے ایک خاص حکمت عملی کے تحت پہلے اسنائپر ٹیکٹکل ٹیم کے ذریعے ویگو گاڑی کے ڈرائیور کو نشانہ بنایا اور بعد میں اسپیشل آپریشن اسکواڈ نے جدید و بھاری ہتھیاروں کے ذریعے 20 منٹ تک باقی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس گاڑی کو نشانہ بنایا اس میں 6 اہلکار سوار تھے جس میں 4 ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ ایک گاڑی بھاگنے میں کامیاب ہوا تاہم یہ گاڑی بھی سرمچاروں کے حملے کا نشانہ بنا۔

میجر گوھرام بلوچ نے کہا کہ حملے نے دشمن کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا جس کی وجہ سے دشمن فورسز کو گولی چلانے کا بھی موقع نہ مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ جدید جنگی حکمت عملی نے دشمن کو اتنا خوفزدہ کردیا ہے کہ وہ اپنے کیمپ اور چوکیوں تک محدود ہے اور باہر نکلنے کی صورت میں انہیں شدید حملوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی و نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک دشمن اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا عزم

کرتی ہے۔