کوئٹہ(ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاراں کل شام چار بجے کیچ کے علاقے مند چُکاپ میں فورسز کے کیمپ کی مرکزی حفاظتی چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی کردیے۔   انہوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے ایک اہلکار کو پہلے سنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کردیا اور بعد میں چوکی کو خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے چوکی میں موجود دو اہلکار زخمی ہوئے اور چوکی کو نقصان پہنچا۔   بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔