اسلام آباد( ہمگام نیوز ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے سربراہ

منظور پشتین کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ جس میں پولیس نے منظور پشتین کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت پولیس نے منظورپشتین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ ملزم کے وکیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے منظورپشتین کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا اور درخواستِ ضمانت پرفریقین کو 2 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہےکہ منظور پشتین پر اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کامقدمہ درج ہے۔