منوجان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ منوجان شہر میں واقع گاؤں چاہ شاہی میں دو سائیپا گاڑیوں کے درمیان تصادم کے بعد دو بلوچ تیلکش زخمی ہوگئے جو کہ ہسپتال میں پہنچنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر منوجان کے گاؤں چاہ شاہی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ میلاد ناروہی ولد میرداد اور 28 سالہ نظام زمانخانی ولد خدا بخش جانبحق ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی صبح پیش آیا اور ان دونوں گاڑیوں کے تصادم کے بعد ان کے دونوں تیلکش شدید زخمی ہوگئے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔