منوجان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر منوجان میں مائن ورکرز سروس دو منی بس ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئیں ۔ اس حادثے میں 20 مزدور زخمی ہوگئے۔ تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق حادثے میں 20 مزدوروں کے ہاتھ پاؤں زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے منوجن اسپتال لے جایا گیا۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔