منگچر ( ہمگام نیوز) اطلاع کے منگچر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو منگچر کے مقام پر مظاہرین نے ہر قسم کی ٹریفک کے روانی کے لیے بند کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ تین بھائیوں کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاج کیا جہاں لواحقین نے کوئٹہ کراچی روڈ بند کر دیا کوئٹہ جبکہ کراچی نیشنل ہائی وے لاپتہ افراد کے لواحقین نے بند کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ 9 دسمبر 2024 کو کلی زکریازئی سے قابض پاکستانی فورسز نے تین بھائیوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا تھا لا پتہ بھائیوں میں ارشاد احمد، مرید احمد اور محبوب علی ولد محمد اسماعیل شامل ہیں
۔