قلات (ہمگام نیوز) منگوچر میں پاکستانی اداروں کے ہاتھوں جبراً گمشدگی کا شکار افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔
احتجاجی مظاہرے میں لاپتہ شاہان، نوید،مہراللہ، کفایت نیچاری، قذافی نیچاری اور دیگر کے اہلخانہ شریک تھے۔
لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے آر سی ڈی شاہراہ کو کئی گھنٹوں کیلئے بلاک کرکے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔