Homeخبریںمولوی عبدالحمید کی ثالثی میں دو بلوچ قبائل کے درمیان امن معاہدہ

مولوی عبدالحمید کی ثالثی میں دو بلوچ قبائل کے درمیان امن معاہدہ

دزاپ (ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے دو قبیلوں “ریگی” اور “یوسف زہی” نے مولوی عبدالحمید کی کوششوں اور ثالثی اور مکی جامع مسجد میں ریش صفدان اور معتمرین کے تعاون سے صلح اور سمجھوتہ کرکے دیرینہ دشمنی کو ختم کرکے ایک دوسرے کو گلے لگا کر معاف کر دیا ۔

رپورٹ کے مطابق یہ دونوں قبیلے معتمرین اور عمائدین نے ایک دوسرے سے طویل گفت و شنید اور مولوی عبدالحمید سے مشورہ کرنے کے بعد چند ماہ کے بعد نتیجے پر پہنچ گئے کہ وہ اب صلح کریں گے ۔

 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دونوں بلوچ قبیلوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال دیا اور مزید اختلافات اور دشمنی کو ہوا نہ دینے کا عزم کیا۔

 

 

Exit mobile version