{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کو دزاپ کے مکی مسجد میں مولوی عبدالحمید اور بعض بلوچ قبائلی عمائدین اور معتمدین کی ثالثی سے شاہی قبیلہ (بلانوشی) کے افراد کے درمیان صلح اور تصفیہ ہو گیا ۔

رپورٹ کے مطابق دزاپ (زاہدان) کے مکی مسجد میں مولوی عبدالحمید کی ثالثی سے ’’عبدالباقی شاہی‘‘ کے افراد، خاندان اور بچوں کے درمیان کئی برسوں کی کشمکش اور تصادم کے بعد قبیلہ بلانوشی کے ایک بزرگ نے انتقامی کارروائیوں کو معاف کرتے ہوئے صلح کرکے پر امن رہنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ قبائل کے درمیان قابض ایران کی سازشوں کی وجہ سے کئی خونی لڑائیاں ہوچکی ہیں جن کی وجہ کئی گھرانے اور خاندان تباہ ہوگئے ہیں لیکن بلوچ علمائے کرام اور دیگر معتبرین کی کوششوں سے یہ قبائلی جنگیں کم ہو رہی ہیں اور قابض ایران کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے بلوچ آپس میں ایک دوسرے کو قبائلی جنگوں کی وجہ سے مارے جانے والے افراد کے خون معاف کرکے شیر و شکر ہو رہے ہیں ۔ جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہ

ے ۔