گوادر ( ہمگام نیوز ) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق جیونی کراس کے مقام پر مکران کوسٹل ہائیو ئے دوسرے روز بھی بلاک،کوسٹل ہائیوے کی بندش سے زائرین سمیت پاک ایران ٹریڈز کے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
قرب و جوار میں ہوٹل اور کھانے پینے کی اشیاء کی غیر موجودگی سے مسافروں کا بھوک اور پیاس سے برا حال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کنٹانی میں باڑ اور گیٹ کے خلاف مظاہرین نے مکران کوسٹل ہا ئی وے بلا ک کرکے دھرنا دیدیا۔مظاہرین کے مطابق،جب انکے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے دھرنا کسی طور ختم نہیں ہوگا اس لئے کنٹانی سے منسلک افراد زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے دھرنے کو کامیاب کریں۔
یاد رہے کہ یہ دھرنا حق دو تحریک کی جانب سے کنٹانی ھور کے مقام پر مبینہ گیٹ کی تعمیر کے خلاف دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی روٹ گزشتہ دو دنوں سے بند ہے۔