اوتھل ( ہمگام نیوز) خونی شاہراہ مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر ٹینکر کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو زرائع کے مطابق پیر کی شب مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر ٹینکر نمبر TKG601 بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت کے شعبان علی سکنہ حب اور خدا بخش سکنہ حب کے نام سے ہوئی ۔
ٹینکر کراچی سے جیونی جارہا تھا کہ بڑی ٹاپ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ نعشوں کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔