مہگس (ہمگام نیوز ) بروز ہفتہ کی شام کہن ملا گاؤں میں مہگس شہرکی پولیس فورسز نے پیوجوٹ پارس گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے ایک بلوچ شہری پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بلوچ نوجوان شہید ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں کے شہر مہگس کے کہن ملا گاؤں میں قابض ایرانی پولیس نے ایک بلوچ شہری کی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے اس پر براہ راست کی جس کے نتیجے میں 26 سالہ پرویز پرکی ولد عبدالمالک ساکن کور ناھوت سیب و سواران شہید ہوگیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کی شام پرویز اپنی پیوجوٹ پارس گاڑی میں مہگس سے نکلا تو پولیس کی دو گاڑیوں نے اس کا تعاقب کیا اور کہن ملا کے گاؤں کے قریب اس پر فائرنگ کر دی ۔
واضح رہے کہ اس شہری کی شہادت کے بعد اہلکاروں نے اس کی لاش سراوان منتقل کی اور اس کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے اتوار کو اس کی لاش وصول کی۔