
میرجاوہ(ہمگام نیوز ) اطلاع مطابق گزشتہ روز بدھ کی شام کو پدگی کے علاقے میں قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے اور فائرنگ سے تین بلوچ شہری شہید اور تین زخمی ہوئے۔
شہید ہونے والے دو بلوچ شہریوں کی شناخت 22 سالہ امید شیروزہی ولد عبدالرحیم اور عبدالعزیز شیروزہی ولد محمد ظے اور ایک کی شناخت زخمی 16 سالہ ایوب شیروزہی ولد عبدالغفور ہے جو کہ دزاپ (زاہدان) کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک شہید ہونے والے مزید ایک اور زخمی ہونے والے دو افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق بدھ کی شام تقریباً 21:30 پر میرجاوہ کی سرحد کے قریب واقع پدگی کے علاقے میں چھ بلوچ شہری ایک بارودی سرنگ والے علاقے میں داخل ہوئے جس پر کوئی انتباہی نشان نہیں تھا اور قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے کا سامنا کرنا پڑا۔” بعد ازاں جائے وقوعہ کے قریب موجود بارڈر رجمنٹ کے چوکی میں تعینات قابض فورسز نے ان افراد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث دم توڑ گئی۔ اس واقعے کے اگلے ہی دن وہ شدید زخموں کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ۔
ذرائع نے یہ بھی کہا: “زخمیوں کو حادثے کے اسی مقام پر چھوڑ دیا گیا تھا، اور قابض ایرانی بارڈر فورسز جائے وقوعہ کی چھان بین کرنے اور لاشوں اور زخمیوں کو اگلے دن صبح 10 بجے تک اکٹھا کرنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔” “تقریبا 13 گھنٹے کے بعد، قابض فوجی اہلکاروں نے زخمیوں اور شہئد ہونے والوں کی لاشوں کو دزاک کے خاتم الانبیاء اسپتال منتقل کیا، اور ایک زخمی اسپتال منتقل کرنے کے بعد جمعہ کو دم توڑ گیا۔”
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب سمیت دیگر فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کی سرحد اور کرمان کے سرحدی صحرائی علاقوں میں کئی خانہ بدوش علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں، یہ وہ علاقہ ہے جہاں بلوچ خانہ بدوش رہتے ہیں اور اپنے مویشی اور اونٹ چراتے ہیں، حفاظتی اور انتباہی سائن بورڈ نہ ہونے کے سبب خانہ بدوش بلوچ، شہری اور راہگیر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔